افغانستان ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خان سجنا قتل

افغانستان میں امریکا کے ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر خان سید سجنا 13 ساتھیوں سمیت مارے گئے ۔

ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملہ افغان صوبے خوست میں کیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا محسود کمانڈر خان سید سجنا ہلاک ہو گیا۔

طالبان کمانڈر کے ساتھ دو افغانی نعیم کوچی اور کفایت کوچی سمیت بارہ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم طالبان ذرائع نے ابھی تک کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے