لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہی ہدایت دی جا رہی ہے۔

لیکن گھروں میں رہ رہ کر پریشان اور بے چین لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس ضمن میں پولیس بھی ان کے ساتھ سختی اختیار کر رہی ہے۔

حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوست سے ملنے کے لیے اتنا بے چین تھا کہ اسے گھر لانے کے لیے سوٹ کیس میں ہی ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کے دوست کو اس کے گھر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد اس نے ایک انوکھی حکمت عملی سوچی۔

نوجوان نے اپنے دوست کو ایک بڑے سوٹ کیس میں ڈالا اوراسے آہستہ آہستہ گھسیٹ کر فلیٹ کے اندر لانے لگا تو اس دوران فلیٹ کے کچھ رہائشیوں کو نوجوان کی یہ حرکت مشتبہ لگی اور اور انہوں نے نوجوان کو وہیں روک دیا۔

فلیٹ کے دیگر رہائشیوں نے نوجوان سے زبردستی سوٹ کیس کھلوایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس کے اندر ایک انسان ہے۔

بعدازاں رہاشیوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

[pullquote]لاک ڈاؤن کی خلاف وزری پر سیاحوں کو 500 مرتبہ ‘سوری’ لکھنے کی سزا[/pullquote]

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے کی جانب سے بھی سخت رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے بعد انوکھے ہی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، کہیں لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا کورونا اور کووڈ رکھ دیا گیا تو کہیں پولیس آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کر رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن ہے اور وہاں بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔

بھارتی میدؕیا کے مطابق بھارت 5 غیر ملکی سیاحوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے سزا کے طور پر ان سے 500 مرتبہ ‘سوری’ لکھوایا۔

بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے اسرائیل، آسٹریلیا، آسٹریا اور میکسیکو سے آنے والے سیاحوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پکڑا کیونکہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی یہ لوگ سیر سپاٹے کے لیے باہر نکلے ہوئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ان سیاحوں کو سزا کے طور پر 500 مرتبہ یہ جملہ لکھنے کو کہا گیا ‘میں نے لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر میں معافی مانگتا ہوں’۔

خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت 700 سے زائد امریکی، آسٹریلوی، میکسیکن اور اسرائیلی سیاح موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں مارچ کے آخر میں کرفیو لگایا تھا جس میں شہریوں کو صرف بنیادی اشیاء اور میڈیکل اسٹور تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

[pullquote]بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال[/pullquote]

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد300 سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے