متحدہ عرب امارات میں قید 400 پاکستانی رہا: وطن واپسی

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال کے باعث ملک کی جیلوں میں قید 400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفاتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای گورنمنٹ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت منگل کو 400 پاکستانی قیدی رہا کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق ان قیدیوں کو یو اے ای حکومت کی جانب سے مہیا کیے گئے دو خصوصی پروازاں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ فلائی دبئی ایئرلانن کی دو پروازیں رہا کیے گئے ان قیدیوں کو لے کر فیصل آباد ایئر پورٹ اور باچا خان ایئر پورٹ پشاور اتریں گی۔ سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب گلف نیوز نے پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا کیے گئے قیدی معمولی جرائم پر دی گئی سزائیں بگھت رہے تھے یا اپنی سزا مکمل کر چکے تھے۔ان کے مطابق قیدیوں کو منگل کے روز واپس بھیجا جا رہا ہے۔ فلائی دبئی ایئر لائن کے ترجمان نے گلف نیوز کو بتایا کہ ’ہم حکومتوں اور حکام کی اپنے شہریوں کی ملک واپسی کی کوششوں میں بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے