خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھادی

وفاق کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھادی۔

اس سے قبل سندھ حکومت بھی 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہونا تھا تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اس میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسکول، کالج ، کھیل کے میدان، سنیما گھر اور تمام عوامی مقامات بند رہیں گے.

جبکہ تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، شیشہ انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری 15 اپریل کھول دی جائے گی۔

وفاق کے اعلان کے بعد اب صوبوں نے بھی لاک ڈاؤن میں توسیع اور کھلنے والے شعبوں کیلئے ایس او پیز پر مشتمل نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے