صنعتیں کھل رہی ہیں لیکن احتیاط کی بہت ضرورت ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آج کچھ صنعتیں کھل گئیں ہیں ،مساجد بھی کھل رہی ہیں ،لیکن احتیاط کی بہت ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے ہیں اور اس طرح صوبے میں کورونا سےکُل اموات 61 یعنی 2.2 فیصد ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ صنعتیں کھول دی گئی ہیں لیکن ان جگہوں پر مکمل احتیاط اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا نہایات ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مساجد میں بھی جب باجماعت نماز ہوگی تو وہاں بھی مکمل احتیاط کرنا ہوگی کیونکہ قرآنی تعلیمات ہیں کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کی اہمیت صرف آپ کے لیے نہیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کورونا سے بچ جائیں اور صحت یاب ہوجائیں لیکن اس کی وجہ سے اگر کوئی اور متاثر ہوا اور اس کی جان چلی گئی تو تمام ذمہ داری بھی آپ پر ہوگی۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 767 ہوچکی ہے جس میں سے 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں بھی 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاہم آج سے 69 صنعتوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وفاق نے رمضان کےدوران مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی بھی مشروط اجازت دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے