کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے غار میں جانیوالے سیاح بازیاب

بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے خود کو غار میں بند کرنے والے سیاحوں کو بازیاب کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق بھارتی حکام نے 6 ایسے سیاحوں کو بازیاب کیا ہے جنہوں نے ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد پیسے ختم ہونے پر خود کو غار میں بند کرلیا تھا۔

بھارتی حکام نے بتایا کہ تمام 6 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہیں ایک نجی قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سیاح یوکرین، امریکا، ترکی، فرانس اور نیپال کے شہری ہیں جن میں دو خواتین بھی ہیں، یہ لوگ گزشتہ سال علیحدہ علیحدہ بھارت آئے تھے جہاں وہ سیاحتی مقام رشی کیش میں چھوٹے ہوٹلوں اور لاجز میں رہائش پذیر تھے، پیسوں کی کمی کی وجہ سے مشکل میں آنے کے بعد انہوں نے خود کو غار میں بند کرلیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ان سیاحوں نے غار میں 25 روز گزارے اور ان کی غار میں موجودگی کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح ہندی زبان جانتا ہے جس نے دیگر لوگوں کی بھی کچھ پیسوں سے پنجرے میں ہی مدد کی۔

پولیس کے مطابق سیاحوں کا بتانا ہےکہ انہوں نے خود کو اس لیے غار میں بند کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کے ٹیسٹ کرکے انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جن کے کھانے پینے سمیت دیگر اخراجات حکومت اٹھارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے جبکہ 119 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے