وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا نمائندہ پہلی بار مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مقرر ہوگئے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈاکٹر طارق مسعود کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا اور وہ بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں خدمات انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا اور یہ درست سمت میں قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں، اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چاند کی رویت کو لے کر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان اکثر اختلافات سامنے آتے رہے ہیں، فواد چوہدری کا مؤقف رہا ہے کہ چاند کی رویت میں سائنس کی خدمات بھی حاصل کرنی چاہئیں۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سلسلے میں قمری کیلنڈر بھی بنایا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی ہونے سے اختلافات ختم ہوں گے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق خیبر پختونخوا میں رمضان کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان نہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ 23 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے