احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور: احتساب عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میر شکیل الرحمان کو چوتھی بار جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے ان کی غیرقانونی گرفتاری کے حوالے سے دلائل دیے۔

احتساب عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کو 12 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کو جواز بنا کر نیب نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا۔
اس موقع پر میرشکیل الرحمان نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا لیکن جب 12 مارچ کو نیب نے انکوائری کے لیے دوبارہ بلایا پیش تو انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق اراضی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران ان کی گرفتاری بلا جواز تھی کیونکہ نیب کا قانون کسی بزنس مین کی دوران انکوائری گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں، ایک ان کی ضمانت اور دوسری بریت کے لیے دائرکی گئیں جنہیں عدالت نے خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ مناسب وقت پر اسی عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے