’’ڈھیٹ‘‘

مجھے اختصار سے پیار اور منیر نیازی سے عشق ہے۔ منیر کی اک انتہائی خوب صورت نظم کا عنوان ، نظم سے بھی لمبا ہے یا یوں کہہ لیں کہ نظم عنوان سے بھی چھوٹی ہے۔

نظم کا عنوان ہے

’’ویلے توں اگے لنگھ جان دی سزا‘‘اور پوری نظم یہ رہی یعنی ۔۔۔’’بندہ کلا رہ جاندا اے‘‘اردو میں عنوان ۔۔’’وقت سے آگے نکل جانے کی سزا‘‘ اردو میں پوری نظم۔۔’’انسان اکیلا رہ جاتا ہے‘‘ قارئین!کروڑوں کی آبادی کے اس ملک میں اس خبر نے مجھے بالکل اکیلا کردیا ہے۔ خدا کی قسم بالکل اکیلا اور میری یہ ’’اکیلگی‘‘کتنی اذیت ناک ہے، صرف میرا رب جانتا ہےاور غور فرمائیں خبر کیا ہے۔ ’’عدالت نے 9سال بعد دو عدد بوتل شراب برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو باعزت بری کردیا‘‘ میں بھی کتنا ڈھیٹ ہوں جو اس معاشرہ میں بھی کالم نگاری سے باز نہیں آ رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے