دو ماہ کے بچے کی ’ہیلو‘ بولنے کی ویڈیو وائرل

لندن: چیشائر کے علاقے میں صرف 8 ہفتے کے بچے نے اپنی والدہ کی تائید میں بہت صاف انداز میں ’ہیلو‘ لفظ بولا جو ویڈیو میں ریکارڈ ہوکر پوری دنیا میں مقبول ہورہا ہے۔

اگرچہ نومولود ایک سال سے 14 ماہ کی عمر میں ہی بعض الفاظ سمجھ کر بولنا شروع کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں چارلی جون نامی بچے نے اپنی 37 سالہ ماں کیرولین اور 36 سالہ والد نِک کو حیران کردیا ۔ ویڈیو میں پہلے ماں بچے کو بار بار ہیلو کہتی ہے اور اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اسے دہرانے کی کوشش کرتے ہوئے غوں غاں کرتا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد وہ متوجہ ہوکر ہیلو کا لفظ بولتا ہے۔

یہ ویڈیو 21 اگست کو بنائی گئی ہے جس میں چارلی اپنا منہ کھولتا ہے اور لفظ کی ادائیگی کے لیے ہونٹوں کو خاص انداز میں گول کرتا ہے۔ اس واقعے پر اس کی والدہ حیران رہ گئی اور فرطِ جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ والد نک نے بتایا کہ شاید اسے میری آواز پسند ہے اور اسی وجہ سے دھیرے دھیرے ہیلو کے الفاظ بولے گئے تاکہ بچہ انہیں دہرا سکے۔

اگرچہ چارلی اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہیلو کا جواب ہیلو سے دے چکا تھا اور یوں گمان ہورہا تھا کہ وہ واقعی بات کررہاہے۔ لیکن یاد رہے کہ ان کی بیٹی لوٹی نے بھی چھ ماہ کی عمر میں پہلا لفظ ادا کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک انوکھی بات ہے کہ کوئی بچہ اتنی کم عمری میں کسی سنے گئے لفظ کو نقل کرسکے۔ تاہم چارلی کے والدین نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کا بچہ جلدی بولنا سیکھ جائے گا کیونکہ وہ ہر سنے گئے لفظ پر اپنا ردِ عمل دے رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے