دنیا بھر میں ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جنہیں اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے اور تبدیلیاں کروانے کا بے حد شوق ہوتا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص سے ملوائیں گے جنہوں نے اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے ناک ہی کٹوادی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ شخص کو شیطان کی طرح دِکھنے کا شوق تھا اور انہوں نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے سرجری کروا کر اپنی ناک ہی کٹوا دی۔
مائیکل فرودو پراڈو نامی شخص نے اپنے جسم میں بے شمار تبدیلیاں کروا رکھی ہیں اور انہوں نے ناصرف اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں بلکہ اپنے دانت بھی نوکیلے کروائے ہوئے ہیں۔
44 سالہ شخص نے شیطان کی طرح دکھنے کے لیے باڈی موڈیفکیشن کے ذریعے اپنے سر پر 2 سینگھ بھی بنوا رکھے ہیں جس سے وہ کافی ڈراؤنے دکھتے ہیں۔
مائیکل کی بیوی کا کہنا ہےکہ ان کے شوہر نے حال ہی میں سرجری کے ذریعے اپنی ناک کٹوا لی ہے اور یہ دنیا میں تیسرے ایسے شخص ہیں جنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے۔