ہم بے شمار انوکھے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے بارے میں سنتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کوئی درخت کو گلے لگا کر بھی عالمی ریکارڈ بنا سکتا ہے ؟
آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے ایک انوکھا ہی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
امریکی ریاست ٹنیوسی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حال ہی میں ایک درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔
ایڈرینی لونگ نامی خاتون نے ایک پارک میں موجود اخروٹ کے درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا کر رکھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخص نے درخت کو 8 گھنٹے 15 منٹ تک گلے لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اس شخص کا ریکارڈ ایڈرینی لونگ نے توڑا ہے۔