بے نظیر کہتی تھی، آج حال دیکھیے مُسلم لیگیوں کا

بینظیر کہتی تھی ڈکٹیٹر سے دور رہو، وہ کسی کا نہیں ہوتا۔ مسلم لیگی ہنستے تھے۔

بینظیر کہتی تھی، رات کے اندھیرے میں جرنیلوں سے مت ملو، دن بھی تاریک ہوجائیں گے۔ مسلم لیگی آنکھیں دکھاتے تھے۔

اخبار کا عکس

بینظیر کہتی تھی، خواتین کی عزت کرو، تمھارے گھر میں بھی خواتین ہیں۔ مسلم لیگی مذاق اڑاتے تھے۔

بینظیر کہتی تھی، کرپشن کے جھوٹے مقدمے قائم نہ کرو، خود بھی پھنس جاؤ گے۔ مسلم لیگی خوب اتراتے تھے۔

بینظیر کہتی تھی، اعلی عدلیہ میں ججوں کے تقرر کا طریقہ کار ٹھیک نہیں۔ اسے بدلنا چاہیے۔ مسلم لیگی سیٹیاں بجاتے تھے۔

بینظیر کہتی تھی، میڈیا کو ہمارے خلاف استعمال نہ کرو، یہ ہتھیار تمھارے خلاف بھی استعمال ہوگا۔ مسلم لیگی منہ چڑاتے تھے۔

بینظیر کہتی تھی، ہماری حکومت کے خلاف سازش مت کرو، تمھاری حکومتیں بھی نہیں چل پائیں گی۔ مسلم لیگی باز نہیں آتے تھے۔

آج حال دیکھیے مُسلم لیگیوں کا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے