کراچی میں اے وی سی سی کی کارروائی، 8 سالہ بچہ بازیاب : دو ملزمان گرفتار

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے کارروائی کرکے 8 سالہ فیاض علی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو 25 ستمبر کو گھگھر پھاٹک سے اغواء کیا تھا جب کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی میں کارروائی کرکے 8 سالہ فیاض علی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد نواز اور ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے جعلی کرنسی میں کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حمید خان اور سلمان قریشی کے نام سے ہوئی ہے اور یہ ملزمان فکس کمیشن پر جعلی کرنسی فروخت کیا کرتے تھے۔

اُدھر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کورنگی، ٹول پلازہ، گلشن اقبال، آلاصف اسکوائر اور کلفٹن میں کی گئی کارروائیوں کے بعد منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے