بیوی شوہر کو ایک ہزار روپے ماہانہ جیب خرچ دے، بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہ

اترپردیش: بھارت کی مقامی عدالت نے شوہرکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ ماہانہ ایک ہزار روپے بطور جیب خرچ اپنے شوہر کو ادا کیا کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی فیملی کورٹ میں 2013 میں ہندو میرج ایکٹ 1995 کے تحت اپنی بیوی کیخلاف جیب خرچ کے لیے پٹیشن دائر کی تھی۔ دونوں میاں بیوی کئی عرصے سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔

شوہر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری بیوی سرکاری ملازم تھی اور اب اسے 12 ہزار پینشن ملتی ہے اس لیے بیوی کو پابند کیا جائے کہ وہ مجھے ایک ہزار روپے ماہانہ جیب خرچ دیا کرے۔

فیملی کورٹ نے اس انوکھے مقدمے کا منفرد فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر کو ماہانہ ایک ہزار روپے جیب خرچ دینے کی پابند ہوگی۔ شوہر نے سات سال بعد انصاف ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے سہی لیکن خوشی ہے انصاف مل گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے