ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہےکہ امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہےکہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔
NSA @robertcobrien just admitted that U.S. has out-sanctioned its ability to inflict more pain on Iranian people.
Time for the US to finally admit it is a #SanctionAddict.
Kick the habit. More economic warfare against Iran will bring the U.S. less—and not more—influence. pic.twitter.com/jgAkE16Yoe
— Javad Zarif (@JZarif) October 26, 2020
جواد ظریف نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ امریکا مان لے کہ وہ پابندیاں لگا کر اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکا کا اثر بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے۔