5 ہزار روپے میں بیوی فروخت کرنے اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج

سرگودھا میں 5 ہزار روپے میں بیوی کو فروخت کرنے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانےکے معاملے پر عدالتی حکم کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خیال رہےکہ سرگودھا کےنواحی گاؤں کی رہائشی لڑکی نےالزام عائدکیاہےکہ ڈیڑھ سال پہلے اس کی عرفان سے شادی ہوئی تھی، اس کا شوہر غلط کاموں کےلیے دباؤ ڈالتا تھا اور منع کرنے پر 4 روز قبل اسے 5 ہزار روپے میں اپنے دوستوں کو فروخت کردیا۔

خاتون کے مطابق ملزمان اسے اجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے رہے اور بعد میں نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑکر فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائدکیاہےکہ پولیس نے بھی مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیاتھا۔

دوسری جانب پولیس کاکہناہےکہ لڑکی کے بیان پر عرفان سمیت 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں،لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے