معروف بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا

معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ روز آرکیٹیکچر کو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں ارناب گوسوامی اور دیگر 2 افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں آج عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارناب گوسوامی کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ارناب گوسوامی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ارناب گوسوامی نے عدالت میں الزام لگایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا لیکن عدالت نے ان کے تشدد کے الزام کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی نے کیس بند کرنے کے لیے ممبئی ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت آج ہی ہوگی جب کہ ان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے