اب نسل پرستی کے خاتمے کی جنگ کا وقت ہے : نو منتخب امریکی صدر

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ نسل پرستی کاخاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے۔ڈیلاویئر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، عوام نے امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ 7 کروڑ 40 لاکھ ووٹ دیے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔جوبائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ بھی امریکی ہیں، انہیں امریکیوں کی طرح ہی دیکھیں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جنوب ایشیائی تارک وطن کی بیٹی ملک کی پہلی نائب صدر بنی ہیں، اب نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں مضبوط بنائیں گے۔

عالمی وبا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔امریکا کی نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس نے کہا کہ الیکشن میں ڈالے گئے ہر ووٹ کو گنا گیا، امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا۔کمالا ہیرس کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں، خواتین کاشکریہ جنہوں نے موجودہ نسل کے لیے راہ ہموار کی۔

خیال رہے کہ اس وقت 4 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر ان ریاستوں میں ٹرمپ جیت بھی جائیں تو بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔جوبائیڈن الیکٹرز کی جانب سے باضابطہ انتخاب کے بعد 20 جنوری 2021کو عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے ،جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہوں گے ۔

[pullquote]ٹرمپ انتظامیہ اور بائیڈن کی ٹیم کے درمیان منتقلی اقتدار پر بات چیت شروع[/pullquote]

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے اپنی جگہ لیکن ٹرمپ انتظامیہ اور بائیڈن کی ٹیم کے درمیان اقتدار کی منتقلی پر بات چیت کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

امریکی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن اب تک کے موصول انتخابی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن حکومت بنانے کے لیے درکار 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور وہی امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیڈن کی جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے باوجود اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور جو بائیڈن کی ٹیم کے درمیان اقتدار کی منتقلی کے معاملات پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

نیو جرسی کے سابق ری پبلکن گورنر کرس کرسٹی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور جو بائیڈن کی ٹیم کے درمیان اقتدار کی منتقلی کے معاملے پر بات شروع ہو گئی ہے۔کرس کرسٹی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کے مشیر ٹڈکاف مین، ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کرس لڈل سے رابطے میں ہیں۔

جو بائیڈن الیکٹرز کی جانب سے باضابطہ انتخاب کے بعد 20 جنوری 2021کو عہدہ صدارت پر براجمان ہو جائیں گے، بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے