پسند کی شادی کرنیوالی نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر مار دیا

بہاولپور: نوبیاہتا دلہن شادی کے 10 روز بعد ہی مردہ پائی گئی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔

جیونیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دےکر قتل کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے