کشمور میں زیادتی کا شکار بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا

کراچی: کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کراچی کے قومی ادارہ امراض اطفال میں زیر علاج ہے۔

سربراہ قومی ادارہ امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں بہتری پر بچی کی چیسٹ ٹیوب نکالی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی طبییعت میں بہتری آ رہی ہے لیکن میڈیکل ٹیم بچی کے زخموں کا کل دوبارہ معائنہ کرگے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لیجا کر خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اے ایس آئی محمد بخش نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی مدد لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 4 سالہ علیشا کو بازیاب کرایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے