مظفر گڑھ میں جرگے نے 9 بچوں کی ماں کو کاری قرار دیکر قتل کا حکم دے دیا

صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں جرگے نے 9 بچوں کی ماں کو کاری قرار دے کر قتل کرنے کا حکم دے دیا۔

جرگے میں خاتون پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کے ایک نورشاہ نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے جسے جون 2020 میں غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق جرگہ 20 ستمبر 2020ء کو خاتون کے قبیلےکے لوگوں نےکیا تھا، جرگے کے سربراہ اور خاتون کے 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جب کہ دو ملزمان گرفتار کرلیےگئے ہیں۔

خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہےکہ اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اسے تحفظ فراہم کیاجائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور جرگہ منعقد کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے