بلوچستان : 2 کمسن لڑکوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں 2 کمسن لڑکوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق بلیدہ کے نواحی علاقے کور پشت میں 4 افراد نے 2 کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کی درخواست پر پولیس نے دونوں لڑکوں کا طبی معائنہ کرایا جس سے زیادتی ثابت ہونے پر بلیدہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث ایک ملزم صغیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے