بچوں کے بال کٹوانا والدین کے لیے کسی مشکل سے کم نہیں اور اس دوران چھوٹے بچوں اور ان کی ناراضگی کو سنبھالنا نہایت ہی مشکل تصور کیا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار مشکل بھی مقبولیت کا زینہ بن جاتی ہیں یقین نہیں آتا تو آپ بھی دیکھ لیجیے۔
گزشتہ دنوں بھارت کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے انوپ پٹکر نے اپنے بیٹے انوشرت کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔
ویڈیو میں بچے کو بال کٹواتے وقت کچھ غصے اور کچھ پریشانی جیسی صورتحال میں دیکھا جاسکتا ہے۔
My baby Anushrut,
Every Parents is struggle pic.twitter.com/wN7B510ZwS— Anup (@Anup20992699) November 22, 2020
یہی نہیں ویڈیو میں بچہ بال کاٹنے والے (نائی) سے دلچسپ مکالمے کررہا ہے اور اس سے بال کم کاٹنے پر اصرار کررہا ہے۔
انوشرت کے والد کی جانب سے ہیئر کٹ لینے کے بعد بھی بچے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Anushrut after haircut pic.twitter.com/Lt7QYhX0ku
— Anup (@Anup20992699) November 22, 2020
انٹرنیٹ صارفین کو انوشرت کی ویڈیو اس قدر بھائی کہ یہ بچہ راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گیا اور اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔