بچھو کا زہر بیچ کر لکھ پتی بننے والا نوجوان

بہت سے لوگ پیسہ کمانے کے لیے عجیب و غریب راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور قسمت سے وہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ زہر بیچ کر ایک دن لکھ پتی بن جائیں گے۔

25 سالہ مصری شہری محمد حمدی بچھو کا زہر بیچ کر پیسے کماتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔

مصری شہری نے آرکیالوجی میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے اور اسی وجہ سے گزشتہ چند سالوں کے دوران ان میں بچھو پکڑنے کا شوق پیدا ہوا۔

محمد حمدی مصر کے ریگستانوں سے بچھو پکڑتے ہیں اور پھر وہ ان بچھوؤں کا زہر نکالتے ہیں جو کہ متعدد ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

25 سال کی عمر میں ہی نوجوان شہری کی اپنی ذاتی کمپنی بھی ہے جس کا نام ‘قاہرہ وینم کمپنی’ ہے جہاں 80 ہزار سے زائد بچھو اور سانپ ہیں اور وہ ان میں سے زہر نکال کر فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں۔

محمد حمدی بچھو اور سانپ کا زہر یورپ اور امریکا میں سپلائے کرتے ہیں اور یہ ایک گرام زہر کے عوض 10 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں جو کہ پاکستانی لگ بھگ 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے