یوٹیوب سمیت گوگل کی بیشتر سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن، صارفین کو مشکلات

آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سمیت سرچ انجن گوگل کی بیشتر سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں۔

پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب کی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی ہے تاہم ویب سائٹس کے ڈاؤن ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز نہیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

وہیں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فوفل کی سروسز کے استعمال میں دشواری کے سامنے کی شکایت کررہے ہیں اور اس وقت ٹوئٹر پر بھی یوٹیوب ڈاؤن ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

اُدھر بعض ممالک میں گوگل کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم اب تک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے