کراچی: باپ نے احاطہ عدالت میں ملزم کو قتل کرکے بیٹے کی موت کا بدلہ لے لیا

کراچی: ملیر کورٹ میں پیشی پر لائے گئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق ملیر کی عدالت میں قتل کے ایک ملزم کو پیشی پر لایا گیا تھا کہ اس دوران عدالت کے باہر مسلح شخص نے ملزم پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر پیش آیا اور مرنے والا قتل کا ملزم ہے جس کی شناخت خوشدل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی اور اس نے جس ملزم کو قتل کیا وہ اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث تھا، ملزم کفایت اللہ نے ملزم خوشدل کو 3 گولیاں مار کر گرفتاری دے دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم خوشدل نے 2016 میں احسن کو قائدآباد میں فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے