کورونا وائرس کیخلاف گدھی کا دودھ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے

تیرانا: البانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے کی اطلاعات پر گدھی کے دودھ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ میں آج کل باڑوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کچھ خوف اور کچھ امید کے تاثرات لیے گاہک یہاں بھینس یا بکری نہیں بلکہ گدھی کے دودھ کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

اس ہجوم کی وجہ کورونا وائرس کے خلاف گدھی کا دودھ مؤثر ثابت ہونا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، کیوں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ کے بعد فارم ہاؤسز اور باڑوں میں گدھوں کی افزائش کی جارہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایسے ہی ایک فارم ہاؤس کے منیجر ایلٹن ککیا نے بتایا کہ دودھ کی مانگ کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

گدھی کے دودھ کے کورونا وائرس کیخلاف مؤثر ہونے کے سائنسی شواہد تو نہیں ملے ہیں لیکن ماہرین غذائیت گدھی کے دودھ میں موجود اجزاء کو قوت مدافعت میں اضافے کا باعث سمجھتے ہیں اور عین ممکن ہے اس کے پینے سے جسم میں کورونا کے خلاف بھی مزاحمت پیدا ہوجائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے