چچا نے 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

راجن پور : سنگدل چچا نے 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ راجن پور کے علاقے داجل میں پیش آیا ہے جہاں چچا نے اپنی 13 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے، جب کہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے