پسند کی شادی: سسرالیوں نے داماد کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ دیے

ملتان میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سسرالیوں نے نوجوان کی ناک،ہونٹ اور کان کا کچھ حصہ کاٹ دیا جب کہ ٹانگوں میں گولیاں بھی ماریں اور ملزمان جاتے ہوئے اپنی بہن اور بھانجی کو بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ الپہ میں پیش آیا جہاں سسر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ نوجوان نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے خاتون اور بچی کو بازیاب کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے