جسم پر 1000 کیکٹس پتے اور پودے چپکا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

آکلینڈ: اسمگلنگ کی ایک دلچسپ اور عجیب واردات میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے جسم پر نایاب کیکٹس کے پتے (کیکٹائی) اور ان کے شاداب حصے (سیکیولینٹس) چین سے نیوزی لینڈ لے جارہی تھیں۔

گرفتار خاتون سےایک ہزار کیکٹکس کے پودوں کے بعض حصے، پتے اور رسیلے شاداب حصے برآمد ہوئے ہیں جو انہوں نے بڑی محنت سے رانوں تک کے موزوں اور دیگر طریقوں سے اپنے جسم پر چسپاں کئے تھے۔

38 سالہ وینگ چنگ لی ، وینڈی کے نام سے چین سے نیوزی لینڈ جارہی تھیں کہ انہیں آکلینڈ ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ملک کی بایوسیکیورٹی وزارت کے مطابق انہیں بطور سزا 100 گھنٹے کی معاشرتی محنت کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھی ان خاتون نے نایاب کیکٹس پودے اسمگل کئے تھے۔

مارچ 2019 میں خاتون نے اسی نام سے سفر کیا اور 947 پودوں کے مختلف ٹکڑے اپنے جسم پر چپکا کر نیوزی لینڈ آئی تھیں۔ ان کے پاس 7200 ڈالر مالیت کی آٹھ انتہائی نایاب انواع کے پودے بھی تھے۔

اس بار ایئرپورٹ پر سراغرساں کتے نے انہیں مشکوک سمجھ لیا جس کے ڈر سے وہ بیت الخلا گئیں اور وہاں سارے پودے بہانے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے کوڑے دان اور فلش میں سے کچھ مقدار کو برآمد کرلیا۔ اسی طرح جولائی میں انہوں نے 200 کے قریب پودے، ایک گھونگا اور بعض نایاب درختوں کے تنے کے حصے کاغذ میں لپیٹ کر اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے