وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 2 منصوبوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے، اسکلز ایجوکیشن کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی جب کہ 50 ہزار اسکالرشپ ہائر ٹیکنالوجیز میں دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے اس لیے کوشش ہے ہر سال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فنڈ میں اضافہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے