فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی اتحاد میں واپسی مشروط کردی۔

مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی تجویز دی تاہم مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کو غلطی تسلیم کرنے سے مشروط کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو رجوع کیلئے وقت دیا لیکن اب تک رابطہ نہیں کیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو 29 مئی کو سربراہی اجلاس میں بلانے کی فی الحال کوئی تجویزنہیں، دونوں جماعتوں کی واپسی سے متعلق سربراہی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے