وراثت میں حصہ مانگنے والی بہن پر بدترین تشدد کرنے والے دو بھائی گرفتار

پشاور میں مکان میں حصہ مانگنے پر بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو افراد ایک خاتون پر تشدد کررہے تھے، خاتون کو ہیلمٹ اور ہتھوڑی کے وار کیے گئے تھے۔

https://twitter.com/SaboohSyed/status/1411698785873453059?s=20

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کی حدود میں بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب اور ارشد نے ہیلمٹ اور ہتھوڑی سے بہن پر وار کیے، ماں بچانے آئی تو اس پر بھی تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق بہن اور بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔

پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے