لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہور کے علاقے ہنجروال میں کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔

جاں بحق گھریلو ملازمہ کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ 13 سالہ کرن شہزادی تشدد سے جاں بحق ہوئی، بچی کی گردن اور بازو پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش آبائی علاقے ڈھولن چک 7 پتوکی بھیجی گئی۔

ورثا کے مطابق مالکان نے بچی پر خودکشی کا الزام لگایا ہے اور مالکان نے بچی کی والدہ کو ایک لاکھ روپے دے کر خاموش کروانا چاہا۔

صدر پتوکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تھانہ ہنجروال پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور بچی کی موت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں دو کمسن گھریلو ملازم بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے