بھارت کے جنوب مغربی حصے میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ کئی افراد اپنے گھروں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
اسی حوالے سے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوٹیام کے علاقے کی ہے۔
ویڈیو میں ایک گھر کو بری طرح دریا میں بہتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ 14 سیکنڈ پر مشتمل کلپ میں لوگوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
#WATCH | Kerala: A house got washed away by strong water currents of a river in Kottayam's Mundakayam yesterday following heavy rainfall. pic.twitter.com/YYBFd9HQSp
— ANI (@ANI) October 18, 2021
خیال رہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اکتوبر پیر کے روز بارشوں کا سلسلہ رکنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔