اپوزيشن دھرنا دےگی تو خوار ہوگی : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ دھرنا دینےکا اصل وقت تب تھا جب فضل الرحمان پہلی بار اسلام آباد آئے تھے، اب اگریہ دھرنا دینے آئیں گے تو خوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے گلہ ہےکہ جلسے جلوس دیر سے شروع کیے ،6 مہینے تو انہیں وارم اپ ہونے میں لگ جائيں گے ، اپوزيشن دھرنا دےگی تو خوار ہوگی ۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ دھرنا دینے کا اصل وقت تب تھا جب فضل الرحمان پہلی باراسلام آبادآئے تھے، میری جماعت عمران خان کے ساتھ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام پہلے سے ای سی ایل پر ہے ، ایک اور کیس بھیجا گيا ہے ، اس میں بھی نام ای سی ایل پر ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاحامی ہوں، ٹی ایل پی سے معاہدہ طے ہوچکا، جو کہ چند دنوں میں سامنے آجائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے