لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا

لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم مقتول کا داماد ہے اور واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے