امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث ٹرمپ کےحمایتی کو ساڑھے 3 سال قیدکی سزا

واشنگٹن: امریکی کانگریس پرحملے میں ملوث شخص کوساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے انتہاپسند حامیوں نے چھ جنوری کو امریکی کانگریس پردھاوا بول دیا تھا جس میں سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی پیش پیش تھا۔
پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41 ماہ قیدکی سزاسنائی گئی۔

جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے