فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اہلیہ و دیگر 11 افراد سمیت ہلاک

بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 10 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صرف ایک شخص کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل پارلیمنٹ میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔

علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

[pullquote]بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی؟ ویڈیوز وائرل[/pullquote]

بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو آج ریاست تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثہ پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کے حوالے سے صاریفن دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس میں بپن راوت اور دیگر اہلکار سوار تھے اور اس میں فضا ہی میں آگ لگ چکی تھی۔

تاہم اس حوالے سےاب تک بھارتی فضائیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے اور آیا ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی یا کسی اور تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرا۔

بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

[pullquote]بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والا واحد شخص کون ہے؟[/pullquote]

بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور عملے کے افراد سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صرف ایک شخص کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورتحال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

[pullquote]چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس[/pullquote]

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت میں ہیلی کاپٹرکریش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا اورجنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کی المناک موت پرافسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ و دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے