کراچی : سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی

کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں سال نو کے جشن کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع ساؤتھ میں 2250 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ضلع جنوبی میں سخت سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے گئی ہے اور اس سلسلے میں زیادہ تر انتظامات کلفٹن اور ڈیفنس سب ڈویژن میں کیے گئے ہیں، پولیس سکیورٹی کو مجموعی طور پر 9 سیکٹرز پر بنایا گیا ہے، سمندر جانے والے راستوں پر ایک ہزار557 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں 6 پولیس لائنز ہیں اور تمام پولیس لائنز سے فائرنگ نہ کرنے کے سرٹیفکیٹ لیے گئے ہیں، کوئی پولیس اہلکار یا اس کا رشتے دار فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر ناکے لگائے جارہے ہیں اور حساس مقامات کی چھتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ سی ویو پر ایس ایس یو کے اہلکار بھی تعینات کیے جارہے ہیں، تمام حساس مقامات پر نفری تعینات کی جارہی ہے اور بغیر سائلنسر کسی موٹر سائیکل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

[pullquote]لاہور میں سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد[/pullquote]

لاہور میں سالِ نو کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد کے مطابق ہوٹلز، شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور چھتوں پر سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سالِ نو پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں گے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ سوشل میڈیاکے ذریعے بھی ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو واچ کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے