نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 99 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے جو اپریل سے جون 2021کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے