خوشی ہے کہ جو بچی کھچی پی ٹی آئی ہے اب وہ بھی ختم ہو جائے گی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کر کے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت ان کی ہو گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا پتا چلا ایک صاحب کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا ہے، خوشی ہے کہ جو بچی کھچی پی ٹی آئی ہے اب وہ بھی ختم ہو جائے گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہو چکا ہے لیکن پتا نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کرکے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت ان کی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ فردوس شمیم کب استعفیٰ دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نالائقیوں کی وجہ سے ملک کو خطرہ ہے، یہ جن کاندھوں پر بیٹھے ہیں وہ بھی ان کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔

بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد قانون میں ترمیم بھی کی گئی، جن کو اعتراض ہے وہ اسمبلی میں ترامیم لائیں، دلائل دیں، ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کی بات مان لیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کیا، ماہرین معیشت کہتے رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک دشمنی ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے معاہدہ کیا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے