پر امن معاشرے کی تشکیل میں مذہبی قائدین اور کمیونٹی لیڈرز کا کردار

معاشرے میں اہم ترین کردار رہنما یا قائد کا ہوتا ہے اور قائد وہ ہے جو معاشرے کے ہر پہلووں سے آگاہ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا فن بھی جانتا ہو، معاشرہ چونکہ معاشرتی تعلقات کا جال ہوتا ہے، اس لئے اس جال میں تعلقات کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے، جہاں تعلقات ہوتے ہیں وہاں اختلافات بھی ہوتے ہیں، ایک بڑے معاشرے میں بہت سارے گروہ ، مختلف طبقات ہو سکتے ہیں، اس لئے معاشرے کے سدھار، اس کو پرامن و قابل تقلید معاشرہ بنانے کیلئے اصل کردار مذہبی قائدین اور کمیونٹی لیڈر کا ہوتا ہے۔

موجودہ معاشر ے میں قیادت کا چناو بھی معاشرے کی اکائیاں یعنی افراد ہی کرتے ہیں، اسلئے معاشرے کو سدھارنے اور پرامن بنانے کے لئے چند اہم صفات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے اس صورت میں سامنے آنے والا قائد اور کمیونٹی لیڈر ہی معاشرے کو پرامن بنا سکتا ہے۔ کسی شخص کےقائد یا کمیونٹی لیڈر قرار پانے کے لئے اس کے اندر عقل، علم، شجاعت، سخاوت، عفو در گذر، رفق یا نرم مزاج، وعدہ پورا کرنا، عوام کے مسائل حل کرنا جیسی صفات کا ہونا ضروری ہے۔

اب اگر ان صفات کے حامل مذہبی قائدین اور کمیونٹی لیڈر معاشرے کو مل جائیں تو بلاشبہ معاشرہ پرامن بن سکتا ہے، اگر ان صفات کا حامل شخص مذہبی قائد یا کمیونٹی لیڈر ہوگا تو وہ لازمی طورپر معاشرے کی اکائیوں یعنی ہر مذہب ومسلک کے شخص کیلئے یکساں رویہ اپنائے گا اور یوں کسی ناگوارصورتحال پر بھی کنٹرول کرتے ہوئے معاشرے کو پرامن بنائے گا اورجب معاشرہ پرامن ہو گا تو پوراملک پرامن ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے