بنگلادیش : آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک،40 لاکھ افراد متاثر

بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہےکہ مختلف علاقوں میں جمعےکی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سےگئے، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے