چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے کہا کہ چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس نے رواں سال اپریل کے مہینے میں مستحکم آپریشن اور موثر کارکردگی کو برقرار رکھا ہے۔ اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اپریل میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے سفر کی تعداد ماہ بہ ماہ 3 فیصد بڑھ کر 1,170 ہو چکی ہے۔ 2016 سے 2021 تک، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی سالانہ تعداد 1,702 سے بڑھ کر 15,183 ہو گئی ہے، جو ہر سال اوسطاً 55 فیصد بڑھ رہی ہے، اور کارگو سروس کے ذریعے نقل و حمل کے سامان کی مالیت 2016 میں 8 بلین ڈالر سے بڑھ کر گزشتہ سال 2021 تک 74.9 بلین ڈالر ہو چکی ہے۔
کووڈ وائرس وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد بھی، مال بردار ٹرینوں کے ذریعے کیے گئے کارگو سفر کی تعداد میں 2020 اور 2021 میں بالترتیب 50 فیصد اور 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی سمندری اور ہوائی نقل و حمل پر وبائی امراض کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، مال برداری کے معاوضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی لاجسٹکس میں ممکنہ رکاوٹ پیدا پوئی اور بین الاقوامی تجارت ان چیلنجز کے سبب مختلف مسائل سے دوچار رہی ہے۔۔ ایسے حالات میں، چین-یورپ مال بردار ٹرینیں اپنی محفوظ، مستحکم، موثر اور ماحول دوست گرین لاجسٹکس خدمات کی بدولت عالمی صنعتی اور سپلائی نیٹ ورک کے لیے ایک مضبوط ستون کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ اور ٹرین کارگو سروس بین الاقوامی لاجسٹک لنک پر زمینی نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔گزشتہ دو برسوں میں دنیا میں کووڈ وائرس کی وبا کے پھیلنے کے بعد سے، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے دو سالوں کے دوران تقریباً ہر ماہ 1,000 سے زیادہ ٹرین سفر یقینی بنائے ہیں۔ اس سال 29 جنوری کو چین یورپ مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد 50,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بین الاقوامی نقل و حمل کی اپنی مضبوط صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے کارگو سروس نے وبائی امراض کے درمیان زندگی کا ایک چینل استوار کیا ہے اور باہمی نقل و حمل اور تجارتی روابط کو یقینی بنایا ہے۔
رواں سال اپریل کے آخر تک، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے انسداد وبائی مرض کرونا وائرس کی سپلائی کی 14.1 ملین اشیاء مختلف ممالک کو ارسال کی ہیں جن کا مجموعی وزن 108,000 ٹن تھا۔ کارگو سروس کو بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور بین الاقوامی سطع پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے باقاعدہ آپریشن کے ذریعے، چین نے COVID-19 کے خلاف عالمی حکمت عملی اور اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے، اور وژن کی واضح وضاحت کرتا ہے۔ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے حوالے سے ایک عملی امر کو یقینی بنایا ہے۔ آج کارگو سروس 23 یورپی ممالک کے 185 شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے اور 50,000 سے زیادہ اقسام کی اشیاء ایک دوسرے ممالک میں منتقل کرتے ہیں۔ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی طرف سے لدے ہوئے کنٹینرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور روانگی اور واپسی کے سفر کی تعداد زیادہ متوازن ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ مال بردار ٹرینوں کے نئے سروس فارمز ابھر رہے ہیں۔ ریل کے راستوں پر لاکھوں لوگوں کو پریمیم مصنوعات روانہ کرتے ہوئے، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے متعدد لاجسٹک، صنعتی اور تجارتی مراکز کی تعمیر کو متحرک کیا ہے، جس سے مقامی باشندوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ وہیں ٹرین سروس نے BRI کے اعتماد اور بھروسے کو جیتنے والے "دوستوں کے حلقے” کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے بڑھایا ہے۔ جرمنی کے ڈیوسبرگ کی بندرگاہ پر، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی وجہ سے سینکڑوں لاجسٹک ادارے قائم ہو چکے ہیں، جو 20,000 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کر رہے ہیں۔ مالاسزوکیزے، پولینڈ کی بندرگاہ پر، چین-یورپ مال بردار ٹرینیں مقامی کاروباری حجم کو بڑھا رہی ہیں اور مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے رہی ہیں۔ کارگو سروس، چین کے اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ کے اشتراک کو مستحکم کرنے کیساتھ ساتھ مزید ممالک کے لیے لامحدود مواقع فراہم کرتی ہے، ایشیائی اور یورپی ممالک کے درمیان باہمی ربط اور جیت کے تعاون کو فروغ دے رہی ہے، اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اپنا زمہ درانہ حصہ ڈال رہی ہے۔