سیلاب اور طوفانی بارشیں : سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

ریاض: سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے