بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے