چین سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے. چینی صدر

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کےٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر خارجہ ولید الحریجی نے وزارت کی عمارت میں ریاض میں چین کے سفیر چن ویکینگ سے ملاقات کی۔جس کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر چن نے شاہ سلمان کے نام صدر شی جن پنگ کا تحریری پیغام نائب وزیر ہوریجی کے سپردکیا۔اپنے پیغام میں شی نے لکھا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ٹھوس تعلقات اور مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر ان تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پیغام میں ریاض کی میزبانی میں ایکسپو 2030 کے لیے سعودی عرب کی درخواست پر چین کی حمایت کی بھی اطلا ع دی گئی ہے۔
یہ پیش رفت اگست میں برطانوی اخبار گارڈین کی اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، تا ہم اس خبر پر بیجنگ یا ریاض نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے