ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ کوئی شہری اگر جنسی طور پر خود کو ٹھیک نہیں سمجھتا تو وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے اور یہ ہر شہری کا حق ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلی کوئی ایسا غیر اخلاقی بل پاس نہیں کرسکتی اور قانون کو اسی طرح دیکھنا چاہیے جس طرح سامنے نظر آرہا ہے۔

احسن بھون کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب نے خواجہ سراؤں کے شناحتی کارڈ بنانے کا حکم دیا جو صحت مند سوسائٹی کے لیے اچھا اقدام تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے